اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ (ن) کے اندر اختلافا ت کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں قیا س آرائیاں اور بے بنیاد قراردید یا اور کہاکہ میں نے پارٹی میٹنگز میں ایسی کوئی بات نہیں دیکھی۔ پیر کو ٹی وی انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزارت عظمیٰ کا امیدوار بنایا جانا ،اس وقت کے وزیراعظم نوازشریف اور پارٹی کا تھا، وزارتوں کی کارکردگی
کا جائزہ مسلسل ہوتا ہے، پارٹی میں اختلافات کی خبریں محض افواہیں ہیں اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے، میں نے پارٹی میٹنگز میں ایسی کوئی بات نہیں دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ ریاض پیرادہ کو اپنی رائے کا حق ہے، جب پارٹی میٹنگ میں نواز شریف کو صدر بنایا گیا تو اس وقت وہ وہاں موجود تھے انہوں نے کوئی اعتراض نہیں کیا، اب جب نواز شریف پارٹی صدر بن چکے ہیں تو اعتراض کا کیا فائدہ۔