کوئٹہ(آئی این پی ) کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی سبزی منڈی میں پولیس موبائل کے قریب زور دار دھما کے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی سبزی منڈی کے مرکزی دروازے پر پولیس موبائل کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہو
گئے جبکہ دھماکے کے نتیجے میں پولیس وین مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جب کہ پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ۔