اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شفقت محمود نے سول اور عسکری قیادت کے تعلقات میں تناؤ کا ذمہ دار سابق وزیراعظم نواز شریف کو قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) فوج کے ساتھ تصادم سے خود پر لگے کرپشن کے داغ کو صاف کرنا چاہتی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ جس وقت پاناما کیس پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے کام
کرنا شروع کیا تب سے ہی نواز شریف نے یہ تاثر پیدا کرنا شروع کردیا تھا کہ کہیں نہ کہیں اس سب کے پیچھے فوج کا ہاتھ ہے۔انھوں نے کہا کہ پاناما فیصلے کے بعد جی روڈ پر ریلی میں نواز شریف کا ہدف صرف عدلیہ نہیں، بلکہ عسکری ادارے بھی تھے، لہذا انھوں نے فوج کو ہر طرح سے اکسانے کی کوشش کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘نواز شریف کوشش کررہے ہیں کہ ملک میں کوئی ایسی صورتحال پیدا کی جائے جس سے عالمی طور پر ملک کا وقار کم ہو اور عدلیہ کی بھی کوئی اہمیت نہ رہے تاکہ وہ ایک متاثرہ شخص کی طرح احتساب سے بچ کر باہر جاسکیں۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ سول اور عسکری قیادت کے تعلقات ہمیشہ اُس وقت خراب ہوتے ہیں جب ملک میں حکمرانی بدتر سے بدتر ہوجائے اور معیشت کا حل بُرا ہو، لہذا فوج کا معیشت پر بیان آنے کی پیچھے بھی یہی ایک وجہ تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ‘نواز شریف کوشش کررہے ہیں کہ ملک میں کوئی ایسی صورتحال پیدا کی جائے جس سے عالمی طور پر ملک کا وقار کم ہو اور عدلیہ کی بھی کوئی اہمیت نہ رہے تاکہ وہ ایک متاثرہ شخص کی طرح احتساب سے بچ کر باہر جاسکیں۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ سول اور عسکری قیادت کے تعلقات ہمیشہ اُس وقت خراب ہوتے ہیں جب ملک میں حکمرانی بدتر سے بدتر ہوجائے اور معیشت کا حل بُرا ہو، لہذا فوج کا معیشت پر بیان آنے کی پیچھے بھی یہی ایک وجہ تھی۔