جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پاک فوج کے حاضر سروس افسر کا نام لیکر فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے پرنجی ٹی وی چینل کا معافی مانگنے سے انکار

datetime 19  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے 6اکتوبر 2017ء کے پیمرا کے فیصلے کی خلاف ورزی پر بول نیوز کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔یاد رہے پیمرا نے چینل کومورخہ27جون 2017ء کو نشر ہونے والے پروگرام “ایسے نہیں چلے گا ” میں پاک فوج کے حاضر سروس افسر کا نام لیکر فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے پرناظرین سے معذرت نشر کرنے کو کہا تھالیکن معافی نشر نہیں کی گئی۔مذکورہ بالا پروگرام میں پاک فوج کے حاضر سروس افسر جو کہ جنگ زدہ علاقہ میں تعینات

ہے نام لیکر منفی تبصرہ کیا گیاجو کہ الیکٹرانک میڈیا ضابطۂ اخلاق 2015ء کی بھی صریحاً خلاف ورزی ہے۔لہٰذا پیمرا نے چینل انتظامیہ کو سات ایام کے اندر یعنی 26اکتوبر 2017ء تک اظہار وجوہ کے نوٹس کے جوابدہی اور اپنا مؤقف واضع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔مزید برآں بول نیوز کے چیف ایگزیکٹو کو ذاتی شنوائی کے لیے 26اکتوبر 2017ء کو طلب کر لیاہے۔چینل کی جانب سے مقررہ وقت کے اندر جواب داخل نہ کرنے اور ذاتی شنوائی میں پیش نہ ہونے کی صورت میں اتھارٹی یکطرفہ کاروائی عمل میں لائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…