اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے وارنٹ گرفتاری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا‘ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے غیر قانونی حکم دے کر اختیارات سے تجاوز کیا ہے‘ الیکشن کمیشن سیاسی بنیاد پر انتقامی کارروائی کررہا ہے‘ درخواست میں
استدعا کی گئی کہ وارنٹ گرفتاری کو معطل کیا جائے‘ درخواست میں چیف الیکشن کمشنر اور اکبر ایس بابر کو فریق بنایا گیا ہے۔ بدھ کو عمران خان نے الیکشن کمیشن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے الیکشن کمیشن نے غیر قانونی حکم دیکر اختیارات سے تجاوز کیا۔ الیکشن کمیشن سیاسی بنیاد پر انتقامی کارروائی کررہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔ درخواست میں چیف الیکشن کمشنر اور اکبر ایس بابر کو فریق بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے عمرنا خان کی طرف سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست ایڈووکیٹ بابر اعوان نے دائر کی درخواست میں استدعا کی گئی کہ عمران خان کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ کو معطل کیا جائے۔