اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مریم نواز اور شہباز شریف اور ان کے بیٹوں کے درمیان ملاقات میں گلے شکوے زیادہ ہوئے جبکہ نتیجہ نہیں نکل سکا، حلقہ این اے 120کی مہم کے دوران حمزہ شہباز پر شکوک و شبہاتااظہار اور الیکشن مہم سے علیحدہ کر دینے پر سلمان شہباز شاکی رہے،
مریم سے اپنے جذبات کا برملا اظہار کیا، نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا مریم نواز اور شہباز شریف ملاقات کے حوالے سے دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے شہباز شریف اور ان کے بیٹوں حمزہ اور سلمان شہباز کے ساتھ ملاقات میں برملا کہا ہے کہ شہباز شریف ان کے آئیڈیل نہیں وہ نواز شریف کو اپنا آئیڈیل سمجھتی ہیں اور انہی کی روایات کو لے کر آگے چلیں گی۔ اس موقع پر شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز نے مریم نواز سے کہا کہ میں آپ کو نام بتا سکتا ہوں کہ ہمارے کس کس بندے کو بلا کر آپ نے کہا کہ آپ حمزہ شہباز کے پیچھے لگے ہو اور ہمیں الیکشن ہروانا چاہتے ہو۔ سلمان شہباز نے کہا کہ ہم نے 9 سال تک آپ کو پنجاب جیت کر دیا ہے۔ لیکن اس کا صلہ آپ نے اور ہمارے تایا جان نے ہمیں یہ دیا ہے کہ ہمیں الیکشن سے ہی کارنر کر دیا گیا۔سینئر صحافی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اس میٹنگ اور اس میں ہونیوالی گفت و شنید سے متعلق اب نواز شریف ہی فیصلہ کریں گے کہ کیا کرنا ہے۔