ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

نرمی ختم،عمران خان کیخلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ،احکامات جاری

datetime 17  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ایس ایس پی آپریشنز کو موصول ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں مسلسل عدم پیشی پر عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے اور اب اس سلسلے میں وارنٹ کی کاپی ایس ایس پی آپریشنز کو بھی موصول ہوگئی ہے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے متن کے مطابق عمران

خان عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن کی توہین کے مرتکب ہوئے ہیں اس لئے انہیں 26 اکتوبر کو گرفتار کر کے صبح 10 بجے الیکشن کمیشن میں پیش کیا جائے۔عمران خان کے خلاف وارنٹ گرفتاری پر دو پتے درج ہیں، پہلا پتہ عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ اور دوسرا پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ کا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کو 26 اکتوبر سے ایک یا دو روز قبل گرفتار کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ پندرہ ستمبر کو توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے عمران خان کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم عدم پیشی پر 12 اکتوبر کو ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔اس کے علاوہ گزشتہ روز اسلام آباد میں عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سینئر قیادت کے اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا تھا کہ عمران خان 26 اکتوبر کو رضاکارانہ طور پر الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری بہرہ مند تنگی نے عمران خان کو مناظرے کا چیلنج دے دیا۔ عمران خان بتائیں چار سالوں میں ایک بھی وعدہ پورا کیا ہو، صوبے میں تین ماہ میں دودھ کی نہریں بہانے کے دعوے ناکام ہوگئے۔پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں بہرہ مند تنگی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا سال دوہزار تیرہ سے پہلے عمران نے کہا دوسری پارٹیوں سے بھگوڑے نہیں لونگا لیکن سارے بھگوڑے پارٹی میں جمع کئے،

تین ماہ میں صوبے کو تبدیل کرنے کا دعویٰ کیا لیکن جو دودھ کی نہریں بہانے کا دعویٰ کیا وہ ناکام ہوگئیں،بہرہ مند تنگی کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کے قول و فعل میں تضاد ہے،خیبرپختونخو حکومت نے صوبہ میں تین سوپچاس ڈیمز نہیں چکیاں بنائی ہیں،ایجوکیشن،ہیلتھ اور ٹوررازم سمیت تمام محکموں میں کرپشن جاری ہے،انہوں نے کہا کہ شکست زدہ چہرے زداری جیسے نہیں بلکہ عمران خان جیسے ہوتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…