جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

آپ کا شکریہ،مریم نواز نے سرپرائز دیدیا

datetime 17  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام نے ثابت کردیا کہ لاہور مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے اور نواز شریف عوام کے حقیقی لیڈر ہیں، کارکردگی کی بنیاد پر 2018ء میں بھی عوام مسلم لیگ (ن) کو ہی کامیاب کرائیں گے اور سازشیوں کی سیاست کو دفن کر دیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 120میں (ن) لیگ کی شاندار کامیابی کے بعد مریم نواز حلقے کے عوام سے

ظہار تشکر کے لئے مسلسل دوسرے روز مزنگ میں واقع (ن) لیگ کے مرکزی دفتر پہنچیں ، جہاں انہوں نے رکن پنجاب اسمبلی ماجد ظہور مختلف یونین کونسلز سے تعلق رکھنے والے چیئرمینوں سمیت دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی اور ضمنی انتخاب میں بھرپور مہم چلانے پر انکا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے حلقے اور عوام کے مسائل دریافت کئے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اسکے بعد مریم نواز نے یونین کونسل اٹھاون کا دورہ کیا، اس موقع پرکارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا پرتپاک استقبال کیااور ان پر پھول کی پتیاں نچھاور کیں۔کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ این اے 120کی عوام نے ثابت کردیا کہ مسلم لیگ (ن) ہی ملک کو مسائل سے نکال سکتی ہے، نواز شریف کو دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا۔انہوں نے کہا کہ این اے 120کی عوام کے دیرینہ مسائل حل ہونے کا وقت آ گیا ہے، ہم صاف پانی کی فراہمی سمیت عوام کے دیگر مطالبات پورے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ لاہور مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے اور نواز شریف عوام کے حقیقی لیڈر ہیں، کارکردگی کی بنیاد پر 2018ء میں بھی عوام شیر کو کامیاب کروائیں گے اور سازشیوں کی سیاست کو دفن کر دیں گے۔بعد ازاں مریم نواز نے اسلام پورہ عمر روڈ پر یونین کونسل 56کے کونسلر علی ذوالقرنین لالی ( مرحوم ) کے اہل خانہ سے ملاقات کر کے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔

یاد رہے کہ علی ذوالقرنین لالی این اے 120کے ضمنی انتخاب والے دن انتقال کر گئے تھے ۔دریں اثناء وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف، حمزہ شہباز اور مریم نواز کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں مجموعی سیاسی اورپارٹی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف کی ملک میں عدم موجودگی کے باعث سیاسی امور چلانے پر بات چیت سمیت دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے مریم نواز سے ان کی والدہ کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی اور انکی صحت کے لیے دعا بھی کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں نیب کیسز کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف نے ملاقات میں حمزہ شہباز اور مریم نواز کے اختلافات بھی ختم کرائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…