منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

آئندہ انتخابات میں کامیابی کے بعد ن لیگ کی طرف سے وزیراعظم کا امیدوار کون ہوگا؟ اعلان کردیاگیا

datetime 17  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بھارت کی لائن آف کنٹرول اور عالمی سطح پر سازشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ،اگر ہم اندرونی طو پر چھوٹے چھوٹے جھگڑوں میں پڑ گئے تو اس سے پاکستان کے مقصد کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ،آئندہ وزیر اعظم کیلئے ہماری زبان پر بار بار ایک ہی نام آتا ہے جس نے ملک کو سی پیک دیا اور چار سالوں میں مثالی ترقی دی وہی آئندہ وزیر اعظم ہو گا،ہمارا ہدف پاکستان کو مستحکم کرنا ہے جس کیلئے ہر ادارہے کو اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرنا چاہیے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ بھارت ایل او سی پر ہمارے بچوں کو شہید کر رہا ہے ، بلوچستان کے اندر اورعالمی سطح پر پاکستان کے خلاف اس کی سازشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں جنہیں ناکام بنانے کیلئے ہمیں یکجا ہو کر صرف پاکستان کی بات کرنی چاہیے ۔اگر ہم چھوٹے چھوٹے جھگڑوں میں پڑ گئے تو اس سے پاکستان کے مقصد کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ہر ادارے کو پاکستان کی مضبوطی کے لئے یکجا ہو جانا چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈسکشن ہر جگہ ہوتی ہے لیکن ہمیں وہ بات کرنی چاہیے جس سے پاکستان کا فائدہ ہو ۔ مشرف اور ضیاء الحق کا دور دیکھ لیں اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی چار سالہ کارکردگی بھی سب کے سامنے ہے جس کا اعتراف عالمی سطح پر بھی کیا جا رہاہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم خوابوں میں محل نہیں دیکھتے بلکہ ہم نے اپنی کارکردگی سے پکے محلوں کی بنیاد ڈال دی ہے ۔ ہم ہوائی باتوں کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں ۔ ہماری جماعت میں سے کبھی کسی نے یہ نہیں کہا کہ جب میں وزیر اعظم بنا تو فلاں کام کروں گا بلکہ ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ خدمت کریں گے اور پھر فیصلہ عوام نے کرنا ہے ۔انہوں نے آئندہ عام انتخابات میں کامیابی اور وزیر اعظم کے سوال کے جواب میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی رہی تو (ن) لیگ ہی جیتے گی

اور جہاں تک وزیر اعظم کے نام کا سوال ہے تو ہماری زبان پر بار بار ایک ہی نام آرہا ہے جس نے پاکستان کو سی پیک دیا ، چار سال میں ملک میں بے مثال ترقی دی وہی آئندہ وزیر اعظم ہو گا ۔ مریم نواز کے حلقہ این اے 120کے دوروں کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں بھی اپنے حلقے میں پھرتا رہتا ہوں کیونکہ لوگوں سے رابطہ رکھنا اور انکے مسائل حل کرنا ہی خدمت ہے ۔ ہماری کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، ہم خدمت کریں گے اور فیصلہ عوام کریں گے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز کی طبیعت میں بہتری آتے ہی نواز شریف وطن واپس آجائیں گے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شریف خاندان متحد ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…