جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

نواز شریف عوام کے حقیقی لیڈر ، 2018ء میں بھی عوام کامیاب کرا کے سازشیوں کی سیاست کو دفن کر دیں گے‘ مریم نواز

datetime 17  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام نے ثابت کردیا کہ لاہور مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے اور نواز شریف عوام کے حقیقی لیڈر ہیں، کارکردگی کی بنیاد پر 2018ء میں بھی عوام مسلم لیگ (ن) کو ہی کامیاب کرائیں گے اور سازشیوں کی سیاست

کو دفن کر دیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 120میں (ن) لیگ کی شاندار کامیابی کے بعد مریم نواز حلقے کے عوام سے اظہار تشکر کے لئے مسلسل دوسرے روز مزنگ میں واقع (ن) لیگ کے مرکزی دفتر پہنچیں ، جہاں انہوں نے رکن پنجاب اسمبلی ماجد ظہور مختلف یونین کونسلز سے تعلق رکھنے والے چیئرمینوں سمیت دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی اور ضمنی انتخاب میں بھرپور مہم چلانے پر انکا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے حلقے اور عوام کے مسائل دریافت کئے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اسکے بعد مریم نواز نے یونین کونسل اٹھاون کا دورہ کیا، اس موقع پرکارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا پرتپاک استقبال کیااور ان پر پھول کی پتیاں نچھاور کیں۔کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ این اے 120کی عوام نے ثابت کردیا کہ مسلم لیگ (ن) ہی ملک کو مسائل سے نکال سکتی ہے، نواز شریف کو دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا۔انہوں نے کہا کہ این اے 120کی عوام کے

دیرینہ مسائل حل ہونے کا وقت آ گیا ہے، ہم صاف پانی کی فراہمی سمیت عوام کے دیگر مطالبات پورے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ لاہور مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے اور نواز شریف عوام کے حقیقی لیڈر ہیں، کارکردگی کی بنیاد پر 2018ء میں بھی عوام شیر کو کامیاب کروائیں گے اور سازشیوں کی سیاست

کو دفن کر دیں گے۔بعد ازاں مریم نواز نے اسلام پورہ عمر روڈ پر یونین کونسل 56کے کونسلر علی ذوالقرنین لالی ( مرحوم ) کے اہل خانہ سے ملاقات کر کے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔یاد رہے کہ علی ذوالقرنین لالی این اے 120کے ضمنی انتخاب والے دن انتقال کر گئے تھے ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…