ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

ہر بار نواز شریف کو ٹوٹا پھوٹا پاکستان ملا لیکن جاتے ہوئے وہ ترقی یافتہ ملک قوم کو دیکر جاتے ہیں‘پرویز ملک

datetime 17  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) وفاقی وزیر تجارت ومسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ نوا زشریف جاتے ہوئے ترقی یافتہ پاکستان دیکر جاتا ہے ،قوم جانتی ہے کہ ہر بار نواز شریف کو ٹوٹا پھوٹا پاکستان ملتا ہے،معیشت تباہ ہوتی ہے لیکن نواز شریف دن

رات کام کر کے پاکستان کو واپس ترقی کی شاہراہ پر لاتا ہے تو اسے نکال دیا جاتا ہے،موجودہ حالات میں قیادت کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے ایک سیاسی جماعت کے رہنما نے جھوٹ بولے اور بے بنیاد الزامات لگائے، لیڈر قوم کی رہنمائی اور تعمیری سیاست کرتا ہے گالیاں نہیں دیتا نہ ہی الزام تراشی اور منفی سیاست کرتا ہے ،عمران خان کو تو لیڈر کہنا بھی درست نہیںوہ بے بنیاد الزامات نہیں لگاتے اور جھوٹ نہیں بولتے، ان کے تو دائیں بائیں خود چور اور ڈاکوکھڑے ہیں اور خود نوجوانوں کے ذہنوں میں زہر گھول رہے ہیں اور نوجوانوں کو غلط راہ پر ڈال رہے ہیں،بے بنیاد الزام تراشیوں اور ایک دوسرے کو چور، ڈاکو کہہ کر معاشرے کو کھوکھلا کیا جا رہا ہے‘ الزام تراشیاں اور جھوٹ بولنے والوں کو اپنی منفی سیاست ترک کر دینی چاہئے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں کارکنوں اور عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر رکن اسمبلی مہر اشتیاق،میاں

مرغوب،چوہدرری شہباز ،سید توصف شاہ،ڈپٹی میئرمیاں طارق،ڈاکٹراسد اشرف،عامر خان،چوہدری عبدلمجید چن نمبردار،رانااحسن شرافت ،جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ مسلم لیگ ن کے دور میں ملک کی تیز رفتار ترقی کے لئے کئی پراجیکٹ انتہائی مختصر مدت میںمکمل کئے گئے ہیں اور

اربوں کھربوں روپے کے منصوبوں میں کوئی بھی ایک دھیلے کی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا۔نواز شریف آئے تو سڑکیں بن رہی ہیں، موٹروے بن رہی ہیں، ملک سے اندھیرے ختم ہو گئے ہیں، گیس کی لوڈشیڈنگ ختم ہو رہی ہے۔ عوام جانتے ہیں کہ لوڈشیڈنگ، اندھیروں کو ن لیگ کی حکومت نے بھگادیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…