اٹک (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے دامادوممبرقومی اسمبلی کیپٹن(ر)محمدصفدرنے کہاہے کہ پاکستان کی بقا وسا لمیت نظامِ مصطفیؐ کے نفاذ میں ہے اور عقیدۂ ختم نبوتؐ ہمارے ایمان کالازمی جزوہے ،محمدنوازشریف اوران کے خاندان کوپاکستان اوراسلام سے محبت کی سزادی جارہی ہے ہمارادامن صاف ہے ہم عدالتوں کاسامناکرنے سے نہیں گھبراتے،ان خیالات کااظہارانہوں نے دربارعالیہ سالک آباد شریف میں سالانہ عرس کی مرکزی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہاکہ ہمیں دنیاوی حکومتوں سے کوئی غرض نہیں پیرثانی سرکارنے ہماراتعلق مدینہ شریف سے جوڑرکھاہے جس سے بڑا کوئی درباریاحکومت نہیں ،محمدنوازشریف خودکوایک اقامہ سے نہیں بچاسکے وہ غازی ممتازقادری کوپھانسی سے کیسے بچاسکتے تھے ممتاز قادری شہیدہوکرامرہوگیایہ سب فیصلے کہیں اورلکھے جاتے ہیں محمدنواز شریف کوپاکستان کوپہلا اسلامک ایٹمی پاوربنانے کی سزادی گئی ،ملک کو موٹروے اور اب سی پیک جیسابڑامعاشی منصوبہ دینانوازشریف کاجرم ٹھہرا۔