ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

دنیا کے سب سے گنجان آباد ممالک،پاکستان کس نمبر پر ہے؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 16  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکریٹری وزارت منصوبہ بندی شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا چھٹا سب سے گنجان آباد ملک ہے ، ہمارا شمار دنیا کے ان پندرہ ممالک میں ہوتا ہے جہاں پر ایک کروڑ سے زائد آبادی ساٹھ سال سے زائد عمر کے افراد پر مشتمل ہے، پاکستان میں سات فیصد سے زائد آبادی ان افراد پر مشتل ہے جن کی عمر ساٹھ سال سے زیادہ ہے جو کہ مجموعی طور پر ایک کروڑ تیس لاکھ سے زائد بنتے ہیں ۔

اب تک کے تخمینوں کے مطابق یہ تعداد دو ہزار سے بڑھ کر دو ہزار پچاس تک چار کروڑ چالیس لاکھ تک ہو جائے گی ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ آنے والے وقتوں میں اس چیلنج سے عہدہ براہ ہونے کے لیے بہترین ماحول اور صحت کی سہولیات کی فراہمی پر توجہ دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی و ترقی شعیب احمد صدیقی نے پاکستان پلاننگ اینڈ مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ میں وزارت منصوبہ بندی کے زیر اہتمام محفوط اور باعظمت عمر رسیدگی سب کا یکساں حق کے عنوان سے ایک روزہ ڈائیلاگ کی اختتامی تقریب میں کیا ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں سات فیصد سے زائد آبادی ان افراد پر مشتل ہے جن کی عمر ساٹھ سال سے زیادہ ہے جو کہ مجموعی طور پر ایک کروڑ تیس لاکھ سے زائد بنتے ہیں ۔ اب تک کے تخمینوں کے مطابق یہ تعداد دو ہزار سے بڑھ کر دو ہزار پچاس تک چار کروڑ چالیس لاکھ تک ہو جائے گی ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ آنے والے وقتوں میں اس چیلنج سے عہدہ براہ ہونے کے لیے بہترین ماحول اور صحت کی سہولیات کی فراہمی پر توجہ دی جائے ۔ ان کا کہناتھا کہ اپنی انھیں ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے حکومت پاکستان ابھی سے انسانی ترقی پر اپنی توجہ مرکوز کرتے ہوئے مستقبل میں اس شعبے پر سرمایہ کاری کر رہی ہے ۔

سیکرٹری منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ حکومت پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے سٹیک ہولڈز کی مشاورت کے ساتھ ایک جامع فریم ورک تشکیل دے رہی ہے جس میں عمر کے تناسب سے آبادی پر افراد کی ضروریات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے فنڈز مختص کیے جائیں گے ۔ نے کہا کہ وزارت منصوبہ بندی حکومت پاکستان کے ویژن کے مطابق نوجوانوں ، خواتین اور عمر رسیدہ افراد کے لیے تعلیم ، ہنر اور صحت کے مختلف منصوبوں پر کام کرہی ہے جس سے معاشرے کا یہ طبقہ بھر پور طور پر مستفید ہو سکے گا ۔ انھوں نے کہا کہ سال دو ہزار سترہ میں انسانی ترقی کے لیے ایک سو پندرہ ارب کے ترقیاتی فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…