ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

مریم نواز کی پیشی کے دوران احتساب عدالت کے باہر پولیس آفیسر کو تھپڑ مارنے والے کو سزا سنا دی گئی

datetime 16  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس کو تھپڑ مارنے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خاور انعام کو فارغ کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی 13اکتوبر کو احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر مسلم لیگ کے وکلا اور پولیس کے درمیان ہونے

والے واقعے پر پنجاب حکومت نے کارروائی کرتے ہوئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خاورانعام بھٹی کوفارغ کر دیا ہے، خاور انعام بھٹی نے احتساب عدالت میں نیب عدالت میں داخل ہونے کی کوشش میں ڈیوٹی پر موجود پولیس آفیسر کو تھپڑ رسید کر دیا تھا۔ جب یہ وکلاء صبح احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی سماعت کے لیے پہنچے تو انہیں ناکے پر روک لیا گیا تھا کہ کمرہ عدالت میں جگہ نہیں ہے اس لیے آپ اندر نہیں جا سکتے۔ جس پر ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی اور پولیس کے تشدد کی وجہ سے ایک وکیل بھی زخمی ہوگیا، پولیس کے تشدد کے خلاف وکلاء نے شدید ہنگامہ آرائی کی اور عدالتی کارروائی بھی نہ ہونے دی گئی۔ اسی ہنگامے کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خاور انعام بھٹی نے پولیس انسپکٹر شکیل احمد کو تھپڑ مارا تھا جس پر پولیس آفیسر نے تھانہ رمنا میں پرچہ درج کرا دیا تھا، اس میں زدو کوب کرنے اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی تھیں، ابپنجاب حکومت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خاور انعام کو فارغ کر دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…