اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان اگر سیاست سے باہر ہوتے ہیں تو تحریک انصاف کے لیے یہ ایک بڑا نقصان ہوگا، تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ان خیالات کا اظہار معروف صحافی و تجزیہ نگار کاشف عباسی نے کیا، پروگرام کے میزبان منصور علی خان نے جب ان سے سوال کیا کہ اگر عمران خان اور نواز شریف سیاست سے باہر چلے جاتے ہیں، یہ کتنا بڑا سیاسی نقصان ہو گا،
اگر یہ دونوں شخصیات اگلے الیکشن میں نہیں ہوتی تو کیا ووٹر پولنگ اسٹیشن میں جانا چھوڑ دیں گے، اس کا جواب دیتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ نگار کاشف عباسی نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے باہر ہوتے ہوئے بھی سروائیو کر جائے گی مگر تحریک انصاف میں اگر عمران خان نہیں ہوں گے تو شاید تحریک انصاف سروائیو نہ کر سکے، انہوں نے کہا کہ مجھے تحریک انصاف کا ایک سیاسی جماعت کے طور پر الیکشن میں جانا بڑا مشکل نظر آتا ہے، اگر عمران خان کو نااہل کر دیا جاتا ہے اور اس طرح نااہل کر دیا جاتا ہے کہ وہ پارٹی کو لیڈ بھی نہ کر سکیں تو آپ کی بات ٹھیک ہے، اس وقت ملک میں دو قسم کے ووٹ بن گئے ہیں، ایک ووٹ رویتی ہے جو مسلم لیگ (ن) کا اور پیپلز پارٹی کا ہے اور دوسرا ووٹ ان کے ردعمل میں ہے جو تحریک انصاف کا ایک مضبوط ووٹ بن گیا ہے، 2013ء کے انتخابات میں لوگ تحریک انصاف کو ایک ووٹ دینے کی خاطر بیرون ملک سے فلائٹس لے کر آتے رہے، مگر اب اگر عمران خان نااہل ہونے کی وجہ سے سیاست سے باہر ہو جاتے ہیں تو یہ ایک بڑا نقصان ہو گا اس کے علاوہ ووٹر ٹرن آؤٹ کا بھی بڑا نقصان ہو گا۔