کراچی(این این آئی)بزرگ عالم دین مولانا نورگل فاضل دارالعلوم حقانیہ کا انتقال ہوگیاہے ۔ان کی نماز جنازہ آج(منگل)دوپہر 2بجے ڈیلیکس ٹاؤن سہراب گوٹھ کراچی میں ادا کی جائے گی۔وہ جمعیۃ علماء اسلام سندھ کونسل کے رکن اور سینئر رہنماء مولانا لطیف اللہ برکی کے والد بھی تھے،دریں اثناء جمعیۃ علماء اسلام کے صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمو دسومرو ،قاری محمد عثمان ، مولانا عبدالکریم عابد، ڈاکٹرنصیرالدین سواتی کراچی رابطہ کمیٹی
کے اراکین مولانا عمرصادق ، مولانا احسان اللہ ٹکروی ،مولانا محمد غیاث، مفتی عبدالحق عثمانی،قاضی فخرالحسن ، مولانا عبدالرشید نعمانی،محمد سمیع سواتی ودیگر نے جے یوآئی رہنماء مولانا لطیف اللہ برکی کے والد بزرگوار کے سانحہ ارتحال پر ان سے گہرے دکھ ،رنج اور غم کااظہارکرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا کی ہے ،انہوں نے جماعتی احباب سے مرحوم کی نمازجنازہ میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔