لاہور( این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری پارٹی کی کمزوریوں کو دور کرنے میں مصروف ہیں، پیپلزپارٹی کو نگران حکومت کے علاوہ کوئی قومی حکومت منظور نہیں۔ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیشت کی حالت دگرگوں ہیں، پی آئی اے کے بحران کے اصل ذمہ دار شاہد خاقان عباسی ہیں،اصل میں حکومت سارے ادارے خود
خریدنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی قبل از وقت انتخابات نہیں چاہتی، پیپلزپارٹی کو نگران حکومت کے علاوہ کوئی قومی حکومت منظور نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جاہل خان ہیں، عمران خان اپنی اور اپنے اردگرد والوں کی شکل دیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں بہتری کی گنجائش ہے اور آصف زرداری اس کے لیے کوشش کر رہے ہیں اور پارٹی کی کمزوریوں کو دور کرنے میں مصروف ہیں۔