لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے پولیس اور اہم شخصیات سے متعلق مزاحیہ ٹی وی پروگراموں پر پابندی کے لئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار سابق سب انسپکٹر رشید احمد نے موقف اختیار کیا کہ ٹی وی کے مزاحیہ پروگراموں میں اہم شخصیات خاص طور پر پولیس کو تضحیک کا نشانہ بنایا
جاتا ہے پنجاب پولیس نے ہمیشہ ملکی وقار کے لئے کام کیا اور ہمیشہ عوام کا تحفظ کرنے کے لئے اپنی جان کی قربانیاں دیں مگر بدقسمتی سے میڈیا میں ہمیشہ پولیس کی کردار کشی کی گئی اور منفی پہلو دکھایا گیا۔ جس پر فاضل عدالت نے ریمارکس دئیے کہ دنیا بھر میں مزاحیہ ٹی وی پروگراموں میں حکمرانوں اور سیاستدانوں سے متعلق بات کی جاتی ہے۔جس کے بعد عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔