بدھ‬‮ ، 11 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستانی والدین کے کتنے فیصد بچے والدین کا پیشہ اختیارکرتے ہیں؟ سروے میں حیرت انگیزانکشافات

datetime 16  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)نئے سروے اور تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 72 فیصد بچے اپنے والدین کا پیشہ اختیار کرتے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سماجی و اقتصادی شعبہ کے تحقیق کار کا کہنا ہے کہ 72فیصد بچے اپنے والدین کا پیشہ اختیار کرتے ہیں، جب کہ ان پڑھ والدین کے صرف 9 فیصد بچے گریجوایشن تک تعلیم حاصل کر سکتے ہیں، تا ہم گریجوایٹ والدین کے 60 فیصد بچے گریجوایشن تک تعلیم حاصل کرتے ہیں۔سماجی و اقتصادی شعبہ کے تحقیق کار نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ ترقی کرتی ہوئی معیشت

میں ملک کے غریب طبقات کے لئے کم مواقع دستیاب ہیں اور یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر بچے اپنے غریب والد کے پیشہ کو ہی اختیار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ معاشرے کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ معاشرے کے تمام طبقات کو یکساں مواقع فراہم کئے جائیں جس سے قومی معاشی اہداف کے حصول کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے سے سماجی نا انصافیوں کے خاتمہ پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے اور ان کے تدارک کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

موضوعات:



کالم



شام میں کیا ہو رہا ہے؟


شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…