پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

شریف خاندان کا عدلیہ اور پاک فوج کے خلاف بھیانک منصوبہ بے نقاب، دبئی اور برطانیہ میں بیٹھی کونسی معروف شخصیت پروپیگنڈہ مہم چلا رہی ہے، دھماکہ خیز انکشاف

datetime 16  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )عدلیہ اور فوج کے خلاف پلان تھری سامنے آگیا، سپریم کورٹ کے سینئر ججز اور پاک فوج کے اعلیٰ افسروں کو متنازعہ بنانے کیلئے مہم کا انچارج معروف شخصیت کو بنا دیا گیاجو دبئی ، عمان اور شارجہ سے سوشل میڈیا کے ذرےمہم چلائے گا۔ پاکستانی میڈیا میں گردش کرنیوالی خبروں نے تشویش میں اضافہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی میڈیا رپورٹس

اور ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق شریف خاندان نے عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کے خلاف اپنے پلان کے تیسرے حصے کو ایکٹو کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور عنقریب سپریم کورٹ کے سینئر ججز اور پاک فوج کے اعلیٰ افسران کو متنازعہ بنانے کیلئے سوشل میڈیا پر مہم کا آغاز کر دیاہے اور برطانیہ اور متحدہ عرب امارات سے جعلی دستاویزات منظر عام پر لائی جا رہی ہیں۔ اس مہم میں پاکستان الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کو بھی استعمال کیا جائے گا جبکہ اس مہم کی قیادت ایک معروف شخصیت کو سونپی گئی ہے جو دبئی، عمان اور شارجہ سے سوشل میدیا کے ذریعے مہم کی قیادت کرینگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر وکلا کی عدالت میں ہنگامہ آرائی بھی اسی پلان کا حصہ ہے جبکہ عنقریب کسی رکن اسمبلی کے ذریعے ایک تقریر بھی کروائی جائے گی اور جیسے ہی عدلیہ اور فوج کے خلاف محاذ گرم ہو گا ان دو اداروں کے خلاف پراپیگنڈے کو بنیاد بنا کر معاملہ عدالت اور اسمبلی میں لے جایا جائےگا۔انکشاف ہوا ہے کہ اس مہم میں تیزی لائی جا رہی ہے اور عدلیہ کے خلاف اس پلان کے مطابق پروپیگنڈے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…