جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

’’کپتان نے جو کہا وہ کر دکھایا‘‘ 41 سال کی منی ٹریل رسیدوں کے ساتھ جمع کروادی

datetime 16  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ نوازشریف اورعمران خان کے کیس میں زمین آسمان کا فرق ہے، عمران خان کی پوری منی ٹریل 6 لاکھ 72ہزارپاؤنڈ کی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی پوری منی ٹریل 6 لاکھ 72 ہزارپاؤنڈ کی ہے جبکہ شریف خاندان کی منی ٹریل 30 ہزارکروڑکی ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ نوازشریف9 سال تک حکومت میں رہے، عمران خان نے ایک مرتبہ بھی عوامی عہدہ

نہیں رکھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی41 سال کی منی ٹریل رسیدوں کےساتھ جمع کرا دی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ نوازشریف اور عمران خان کے کیس ایک جیسے ہیں تو وہ دیکھ لیں کہ نوازشریف کا کیس 16 کمپنیوں اور 300 ارب کے گرد گھوم رہا ہے جبکہ عمران خان کی پوری منی ٹریل 6 لاکھ 72ہزارپاؤنڈ کی ہے۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں نوازشریف نااہل ہوئے تو عمران خان اور جہانگیر ترین سمیت سب نااہل ہوجائیں تاکہ نوازشریف کی نااہلی کا دکھ کچھ کم ہو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…