جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

پارٹی فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن کا تحریک انصاف کے پارٹی کھاتوں کی خود جانچ پڑتال کا فیصلہ

datetime 16  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف پارٹی فنڈنگ کیس میں پارٹی کھاتوں کی خود جانچ پڑتال کرنے کا فیصلہ کرلیا‘ چیف الیکشن کمشنرجسٹس (ر) سردار محمد رضا نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اکائونٹس کی تفصیلات کا جائزہ لے سکتے ہیں‘ عدالتی حکم آنے تک اکائونٹس کی تفصیلات

جاری نہیں کریں گے‘ اکبر ایس بابر کے وکیل احمد حسن نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جمع کرائی گئی دستاویزات خود ساختہ ہیں۔ پیر کو الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے ایڈووکیٹ ثقلین حیدر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ اکبر ایس بابر کے وکیل احمد حسن بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے اکائونٹس کی تفصیلات کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ عدالتی حکم تک اکائونٹس کی تفصیلات درخواست گزار کو فراہم نہیں کریں گے۔ پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن اکائونٹس کا جائزہ لے مگر درخواست گزار کو تفصیلات نہ دے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ عدالتی حکم ہے فیصلے تک اکائونٹس کی تفصیلات کسی کو نہ دی جائیں۔ پی ٹی آئی کے وکیکل نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ 5دسمبر کو پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت کرے گی۔ اکبر ایس بابر

کے وکیل احمد حسن نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اکائونٹس کی مکمل تفصیلات پیش نہیں کیں۔ اس پر پی ٹی آئی کے وکیل ثقلین حیدر نے کہا کہ اکائونٹس میں رقم کہاں سے آئی مکمل ریکارڈ نہیں دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے پارٹی اکائونٹس کیک جانچ پڑتال کرنے کا فیصلہ کرلیا عدالتی حکم آنے تک تفصیلات جاری نہیں کریں گے۔ کیس کی مزید سماعت 21نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…