پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

(ن) لیگ کے کن رہنمائوں نے شہباز شریف کے گھر کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کر دیا، وزیر اعلیٰ پریشان

datetime 16  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کی مختلف یونین کونسلوں سے تعلق رکھنے والے لیگی وائس چیئر مینز نے اختیارات نہ ملنے پر جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ پنجاب کی رہائشگاہ کے باہر پر امن دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔موقر قومی اخبار ’’پاکستان‘‘لاہور کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں کئے جائینگے احتجاج جاری رہے گا ، بلدیاتی نمائندوں نے کہا ہے کہ اب حمزہ شہباز سے نہیں بلکہ وزیر اعلیٰ

پنجاب سے ہی ملاقات کرینگے اور اپنے مسائل اور مطالبات سے آگاہ کریں گے۔ (ن) لیگ سے تعلق رکھنے والے وائس چیئرمینز اتحاد نے چائنہ سکیم میں جمع ہوئے اور ا پنے مطالبات پیش کئے ۔ وائس چیئرمینزعرفان تاج ،چودھری ندیم ،رضوان بیگ ،حاجی محمد بٹ ،ملک عثمان،مومن بٹ ،جہانزیب اعوان ،عامر جان سمیت دیگر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طویل انتظار کے باوجود ہمیں مالی او ر انتظامی اختیارات نہیں دئیے جارہے جسکی وجہ سے عوام کے مسائل حل نہیں ہو رہے ۔ واصح اعلان کرتے ہیں کہ اگر اختیارات نہ دیئے گئے تو دما دم مست قلندر ہوگا اور کسی بھی سطح پر احتجاج سے گریز نہیں کریں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں صرف تائید کرانے کے لئے رکھا گیا ہے لیکن اب یہ سلوک مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ہمارا مطالبہ ہے کہ چیئرمینز سے پہلے تمام وائس چیئرمینزکو اختیار دئیے جائیں ۔ اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ جمعرات کے روز ماڈل ٹاؤن میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی رہائشگاہ پر کے باہر پر امن دھرنا دیں کر اپنے مطالبات سے آگاہ کریں گے او رجب تک ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے پر امن احتجاج جاری رکھیں گے۔ وائس چیئرمینز نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے ساتھ پہلے بھی 90شاہراہ قائد اعظم پر ناروا سلوک کیاگیا اب حمزہ شہباز سے نہیں صرف وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات ہو گی ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…