لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سپر یم کورٹ بارایسوسی ایشن کی رکن عاصمہ جہانگیرنے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کے سواکوئی نظام نہیں چل سکتا مگر بدقسمتی سے ملک پوشیدہ مارشل لا نافذہوچکا ہے ‘ملک میں آئین وقانون سے ہٹ کرکسی بھی اقدام کی وکلاء بھر پور مخالفت کر یں گے عدلیہ کو بھی آئین وقانون کے مطابق کام کرتے ہوئے ملک میں جمہو ریت اور جمہو ری اداروں کو مضبوط کر نا چاہیے ۔
اپنے ایک انٹر ویو میں عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ آئین وقانون کی بات کی ہے کیونکہ پاکستان کو کسی اور طر یقے سے نہیں صرف آئینی وقانون طر یقے سے ہی چلا یا جاسکتا ہے کیونکہ اس سے ہٹ کر پاکستان میں جو بھی طر یقے اپنائے گئے ان سے دہشت گردی ‘کر پشن سمیت دیگر مسائل نے ہی جنم لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سپر یم کورٹ سمیت تمام اداروں کو آئین وقانون کے مطابق ہی کام کر نا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ شر یف خاندان کے خلاف جس تیزی کے ساتھ نیب میں مقدمات چل رہے ہیں یہ خود بہت بڑا سوالیہ نشان ہے