اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ہوا کے کم دباﺅ کے باعث بارشیں برسانے والے بادل پاکستان میں داخل ہو چکے ہیں جس کے باعث کل اکثر شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ لاہور شہر میں سورج گرم رہا جس کے باعث گرمی کی شدت میں دو درجے اضافہ ہوا جبکہ آئندہ دو دن تک کراچی اور گوادر
کے ایریا میں بارشوں کا امکان ہے۔ آئندہ بارہ گھنٹوں میں ملک کے اکثر حصوں میں موسم گرم رہے گا تاہم کے پی کے کے مختلف علاقوں جن میں کوہاٹ، مالاکنڈ ڈویژن، اپر فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر شامل میں بعض جگہوں پر ہلکی بارش متوقع ہے۔ گزشتہ روز گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں شہید بے نظیر آباد، تربت، لسبیلہ، کراچی بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ٹھٹھہ او رسبی اکتالیس اور حیدر آباد میں چالیس ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔