منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اورنج لائن ٹرین پر روزانہ کتنے کروڑ کی سبسڈی دی جائے گی؟ مہنگے ترین منصوبے کی چونکا دینے والی تفصیلات منظر عام پر

datetime 15  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اورنج لائن ٹرین پر روزانہ کتنے کروڑ کی سبسڈی دی جائے گی، معروف کالم نگار مسعود خالد خان نے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ اورنج لائن کی ٹکٹ بیس روپے ہو گی لیکن ایک مسافر کے حقیقی خرچ کا تخمینہ ڈیڑھ سو روپے لگایا گیا ہے،

اورنج لائن ٹرین پر روزانہ اڑھائی لاکھ مسافر سفر کریں گے اس حساب سے روزانہ کی بنیاد پر سوا تین کروڑ کی سبسڈی دی جائے گی جو سالانہ بارہ ارب کے قریب بنتی ہے۔ اس طرح اگر حکومت کے پاس سبسڈی کے لیے پیسے ختم ہو گئے تو سارا پراجیکٹ ہی ختم ہو جائے گا، 27کلومیٹر کی اس میٹرو پر فی کلومیٹر چھ ارب روپے کا خرچہ آیا ہے جو روئے ارض پر اس قسم کے ٹریک پر سب سے زیادہ ہے۔ کالم نگار نے اپنے کالم میں لکھا کہ حکومت کا فرمانا ہے کہ یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے کم خرچ منصوبہ ہے۔ اتنے پیسوں میں پنجاب میں دس ہزار سکول بن سکتے تھے اتنی رقم میں شوکت خانم جیسے تیس، پینتیس ہسپتال بن سکتے ہیں یعنی پنجاب کے ہر ضلع میں ایک شاندار اور جدید سہولتوں سے آراستہ پندرہ سو بیڈز کا ہسپتال بن سکتا تھا۔ اس قسم کے بے شمار دیگر حساب اور موازنے کیے جا سکتے ہیں کہ ان 165 ارب روپوں میں کیا کیا بن سکتا تھا جو اس ٹرین سے کہیں زیادہ اہم اور ضروری تھا،کالم نگار نے اپنے کالم میں اورنج میٹرو ٹرین کے حوالے سے یہ اہم انکشافات کیے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…