بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

ملک بھر میں پٹرول کی شدید قلت کا خدشہ،صورتحال قابو سے باہر ہوگئی

datetime 15  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی پاکستان اسٹیٹ آئل نے کہا ہے کہ اس کی واجب الوصول رقم مسلسل اضافے کے ساتھ 302 ارب روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ایس او کی جانب سے وفاقی حکومت کو آگاہ کیا گیا ہے کہ گزشتہ برس 12 اکتوبر کو کمپنی کے گردشی قرضے 248 ارب روپے تھے جو رواں ماہ کی اسی تاریخ کو بڑھ کر 302 روپے ہو چکے ہیں۔

پی ایس او حکام نے رپورٹ میں مالی مشکلات کا تذکرہ کرتے ہوئے حکومت کو آگاہ کیا کہ پاور جنریشن کمپنیوں پر 267 ارب روپے واجب الادا ہیں جو کل واجب الوصول رقم کا 88 فیصد ہے جبکہ گزشتہ برس پاور جنریشن کمپنیوں نے 214 ارب روپے سرکاری آئل کمپنی کو اداکرنے تھے جو کل واجب الوصول رقم کا 87 فیصد تھا۔پی ایس او کے گردشی قرضے کی سب بڑی وجہ پبلک سیکٹر سے عدم ادائیگی ہے۔ 10 اکتوبر تک گردشی قرضہ 158 ارب ہے جو گزشتہ برس 135 ارب تھا۔رپورٹ کے مطابق پی ایس او کو واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے حب پاور کمپنی 75 ارب روپے، کوٹ ادو تھرمل کمپنی 34 ارب روپے، پاکستان انٹری نیشنل ایئر لائن 25 ارب اور ایل این جی کی مد میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ 10 ارب کی مقروض ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاور سیکٹر کی جانب سے عدم ادائیگی کے باعث پی ایس او بھی بین الااقوامی اور مقامی کمپنیوں کی 87 ارب کی مقروض ہوچکی ہے۔اس حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ پی ایس او 71 ارب روپے کویتی پٹرولیم، قطر گیس اور ایل این جی سپلائیرز کو ادا کرنے کی پابند ہے جبکہ 16 ارب روپے مقامی ریفائنریز کو دینے ہیں۔پی ایس او حکام نے رپورٹ میں متنبہ کیا کہ اگر تیل کمپنی کو واجبات کی ادائیگی بروقت ممکن نہیں ہوئی تو ملک میں تیل کی ترسیل کا شدید بحران پیدا ہو سکتا ہے

کیونکہ حالیہ ماہ میں پیٹرولم کی ترسیل میں کمی کی وجہ کیش فلو کی رکاوٹ ہی تھی۔واضح رہے کہ پی ایس او کے اعلی عہدیدار نے رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے یہ کہنے پر اکتفا کیا کہ پی ایس او واجبات کی ادائیگی کے لیے وزارت توانائی، وزارت خزانہ، پی آئی اے اور ایس این جی پی ایل سے مسلسل رابطے میں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں عدم وصولی کے باوجود پی ایس او ملک بھر میں پیٹرولم کی ترسیل پوری کرنے کی کوشش کررہی ہے تاہم بعض اوقات کمپنی کو مختصر قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…