بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بازی لے گئی خواجہ سرائوں کے بعد سب کیلئے مفت تعلیم کا اعلان

datetime 15  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی فاٹا اور بلوچستان کے عوام کو آئندہ سمسٹر سے میٹرک تک مفت تعلیم فراہم کرے گی۔یونیورسٹی نے اپنی تاریخ میں اس سے قبل کبھی کسی پورے علاقے کے باشندوں کے لئے مفت تعلیمی پالیسی متعارف نہیں کی ہے۔یقینا فاٹا اور بلوچستان کے علاقوں کے لوگ اس سہولت سے بھر پور فائدہ حاصل کریں گے ٗ اوپن یونیورسٹی بحیثیت میگا یونیورسٹی اپنی تعلیمی ذمہ داریاں بھر پور انداز میں ادا

کررہی ہے اور ملک کے کونے کونے میں موجود اپنے 13۔لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات کو تعلیم و تربیت کی سہولتیں ان کے دہلیز پرفراہم کررہی ہے” ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے ‘انگریزی زبان و ادب میں عصر حاضر کے رجحانات کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب میں کیا۔اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ محققین کو تعلیمی سپورٹ کی فراہمی کے لئے یونیورسٹی اگلے سال انگریزی زبان کا خصوصی ریسرچ جرنل شائع کرے گی۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے انگریزی زبان کو آسان اور عام فہم بنانے کے لئے زبان کے موضوعات کے حدود کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ تین سال کی کارکردگی اور کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ ریسرچ کلچر کے فروغ کے لئے اقدامات کے نتیجے میں یونیورسٹی نے ریسرچ جرنل کی اشاعت اور کانفرنسسز کے انعقاد کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ۔ ریسرچ کے نتائج پالیسی میکرز اور سٹیک ہولڈرز تک پہنچانے کے لئے یونیورسٹی نے تین سال کے قلیل عرصے میں 14۔ریسرچ جرنل شائع کئے جبکہ اس سال کے آخر تک یہ تعداد 17۔ہوجائے گی ٗ اسی طرح 24قومی و عالمی کانفرنسسز منعقد کی جاچکی ہیں۔سماج کی بنیادی ضروریات سے متعلق مختلف موضوعات پر 26۔نئے تعلیمی پروگرامز متعارف کئے۔ تعلیمی نیٹ ورک میں توسیع کے لئے ٗ سیاست اور بین

الاقوامی تعلقات ٗ نفسیات اور ٹرانسلیشن کے شعبہ جات قائم کردئیے ہیں۔ دو روزہ کانفرنس میں ماہرین تعلیم کے بحث و مباحثوں کے بعدانگریزی زبان کے کوریڈور کو بڑھانے کے لئے مختلف تجاویز پیش کئے گئے۔کانفرنس کا اہتمام شعبہ انگریزی نے ایچ ای سی کے تعاون سے کیا تھا۔ مقررین میں آزاد جمو ں و کشمیر یونیورسٹی ٗ مظفر آباد کے ڈاکٹر ندیم بخاری ٗ بیکن ہائوس لاہور کے ڈاکٹر طارق رحمان ٗ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی

ڈاکٹر منزہ یعقوب اور ڈاکٹر فوزیہ جنجوعہ ٗ کامسٹس اسلام آباد کی ڈاکٹر عالیہ ظفر ٗ فائونڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈاکٹر راجہ نسیم اختر ٗ نمل اسلام آباد کے ڈاکٹر سفیر اعوان ٗ یونیورسٹی آف کراچی کی ڈاکٹر بشریٰ احمد خرم ٗ اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کی ڈاکٹر حمیرہ احمد اور نمل اسلام آباد کے ڈاکٹر ارشد محمود شامل تھے۔ ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسسز ٗ پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ اعوان ٗ چئیرپرسن شعبہ انگریزی ٗ ڈاکٹر فرزانہ ارثانی

اورکانفرنس رابطہ کار ڈاکٹر شمیم اور ڈاکٹرمحمد عمر فاروق نے بھی کانفرنس میں انگریزی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

موضوعات:



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…