منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کینیڈین خاندان کو بازیاب کروانے والے پاک فوج کے جوانوں پر بڑا حملہ، متعدد شہید

datetime 15  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کرم ایجنسی میں بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے ایک کیپٹن اور چار سیکیورٹی اہلکار شہید اور تین زخمی ہو گئے۔نجی ٹی وی چینل ’’نیو‘‘ کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کرم ایجنسی کے سرحدی علاقے خرلاچی میں سرچ آپریشن کے دوران پہلے سے نصب بارودی مواد کے پھٹنے سے فوجی افسر سمیت 4 اہلکار شہید اور تین

زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید اور زخمی ہونے والے اہلکار کرم ایجنسی سے غیر ملکیوں کی بازیابی کے بعد وہاں اغوا کاروں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن ٹیم کا حصہ تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید فوجی جوانوں میں کیپٹن حسنین، سپاہی سعید باز، سپاہی قادر اور سپاہی جمعہ خان جب کہ زخمیوں میں نائیک انور ، سپاہی ظاہر اور لانس نائیک شیر افضل شامل ہیں۔خیال رہے کہ دو روز قبل پاک فوج نے امریکی انٹیلی جنس کی بنیاد پر کرم ایجنسی میں کامیاب آپریشن کر کے کینیڈین خاندان کو بازیاب کرایا تھا۔دوسری جانب پولیٹیکل حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے افغان پولیس چیک پوسٹ کھیوڑہ سے 100 میٹر کے فاصلے پر ہوئے جب کہ دھماکوں کے بعد پاک افغان خرلاچی سرحد بند کردی گئی ہے۔پولیٹیکل حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…