ہفتہ‬‮ ، 06 جون‬‮ 2026 

خواتین پرچھرے سے حملہ کرنے والے ملزم وسیم کے گرفتارساتھی شہزاد کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 14  اکتوبر‬‮  2017 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)خواتین پرچھرے سے حملہ کرنے والے ملزم وسیم کے گرفتارساتھی شہزاد نے دوران تفتیش جرم میں برابر کی شرکت اور خواتین کی ریکی کا اعتراف کرتے ہوئے اہم انکشافات کیئے ہیں۔گرفتار ملزم شہزادنے انکشاف کیا ہے کہ خواتین کو چھرا مارنے والا شخص کوئی اور نہیں اس کا دوست وسیم ہے جو ساہیوال میں بھی خواتین کو چھرے مارتے ہوئے خوف کی علامت بنا ہوا تھا۔ شہزاد نے بتایا کہ وہ جرم میں برابر کا شریک ہے،

چھرا مارنے کی ذمہ داری وسیم کی اور خواتین کی ریکی کرنے کی ذمہ داری میری تھی، وسیم گرفتار نہ ہوجائے اس لیے اس کی معاونت کرتا تھا۔دوران تفتیش معلوم ہوا ہے کہ ملزم شہزاد ملزم وسیم کا بچپن کا دوست ہے، وسیم ایک ماہ قبل ہی کراچی پہنچا تھا جب کہ شہزاد کئی برس سے یہاں مقیم ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف شارع فیصل تھانے میں 6 مقدمات درج ہیں۔ مرکزی ملزم وسیم تاحال قانون کی گرفت میں نہیں آسکا، پولیس اس پر عائد انعامی رقم 5 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ کرچکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…