منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزختم،جیالوں نے نئے نام سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کرلیا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی نے آئندہ انتخابات پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزکے بجائے پیپلزپارٹی کے نام سے لڑنے اور ہم خیال سیاسی جماعتوں سے اتحاد کرنے کافیصلہ کیاہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزکے بجائے پیپلزپارٹی کے نام سے لڑا جائے گا اور انتخابی نشان تیر کے لیے الیکشن کمیشن کو باقاعدہ درخواست دی جائے گی۔

آئندہ انتخابات کی تیاریوں کیلیے انتخابی مہم کا آغازپیپلزپارٹی کے یوم تاسیس30نومبر کو گولڈن جوبلی تقریبات سے کردیاجائے گا ۔سندھ کے علاوہ باقی تمام صوبوں میں میں ہم خیال سیاسی جماعتوں سے انتخابی اتحاد کرے گی۔ انتخابی معاملات کی نگرانی کیلیے قومی اور صوبائی سطح پر پانچ کمیٹیاں قائم کی جائیں گی ، انتخابی سرگرمیوں کی نگرانی بلال بھٹوزرداری اور سیاسی معاملات آصف علی زرداری دیکھیں گے، انتخابات سے قبل قانونی مشاورت کے بعد پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزکو پیپلز پارٹی میں ضم کیا جائے گا۔ اگر کوئی قانونی رکاوٹ پیش نہ آئی تو آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے پیلٹ فارم سے حصہ لیا جائے گا۔ انتخابی نشان تیر الاٹ کرنے کیلیے درخواست دی جائے گی۔سندھ کے شہری علاقوں میں پیپلز پارٹی کیخلاف کسی بھی بڑے انتخابی اتحاد کی تشکیل میں ایم کیوایم پاکستان کو شامل ہونے سے روکنے کیلیے ان کی قیادت سے بھی رابطے کیے جائیں گے اور اہم سیاسی حکمت عملی کے تحت عام انتخابات سے قبل بلدیاتی نمائندوں کو مزید اختیارات تقویض کرنے کیلیے کوئی قانون سازی کی جاسکتی ہے۔  آئندہ عام انتخابات پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزکے بجائے پیپلزپارٹی کے نام سے لڑا جائے گا اور انتخابی نشان تیر کے لیے الیکشن کمیشن کو باقاعدہ درخواست دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…