بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

ن لیگ حکومت بچانے کیلئے اب کیا کرنے والی ہے؟جسٹس(ر) وجیہہ الدین احمد نے سنگین دعویٰ کردیا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)عام لوگ اتحاد کے قائم مقام چیئرمین جسٹس (ر)وجیہہ الدین احمد نے کہاہے کہ ملک کی معاشی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے،حکمرانوں کی ملک اور عوام دشمن حکمت عملی ، لوٹ کھسوٹ اور کرپشن کی وجہ سے ملک و عوام بیرونی و ملکی قرضوں کے دلدل میں دھسنے ہوئے ہیں۔ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت روبہ زوال ہے۔ درآمدات و برآمدات میں عدم توازن ہے۔

ریاستی ادارے اپنی بالادستی و اجارہ داری برقرار رکھنے کیلئے ایک دوسرے سے دست و گریباں کی حد تک پہنچ گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار نے ہفتہ کو مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جسٹس (ر)وجیہہ الدین احمد نے کہا کہ موجودہ و سابقہ حکمرانوں نے اپنی حاکمیت کو برقرار رکھنے کیلئے قومی آزادی و خود محتاری کو دا پر لگا دیا ہے۔ اپنے ذاتی طبقاتی مفاد کے خاطر ملک کے آئین و قانون میں من مانی ترامیم کرانے کیلئے ہاس ٹریڈنگ جیسے شرمناک فعل سے بھی گریز نہیں کیا ۔ یہ حکمران اپنی حکومت کو دوا م بخشنے کیلئے اور احتسابی عمل سے بچنے کیلئے احتسابی ادارے ، عدلیہ ، انتظامیہ ، فوج ، اور دیگر اداروں کے درمیان غلط فہمیاں اور تصادم پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ جمہوریت کا خاتمہ ہواور ملک ایک بار پھر مارشل لاکی آغوش میں چلا جائے ۔ ان کے اس ملک دشمن رویے ، غیر جمہوری و غیر آئینی فعل میں درپردہ وہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں شریک جرم ہیں جو کہ اسٹیسکوکی پیداوار ہیں ۔انہوں نے عدالتی فیصلے کے بعد سابق وزیر اعظم کے طرز عمل پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران انہوں نے جو بھی تقاریر کی ہیں وہ اس بات میں غاز ہیں کہ وہ ملک کے اداروں بشمول فوج و عوام کے درمیان تصادم کرانا چاہتے ہیں ۔ مگر افسوس ہے کہ ملک کی تمام نام نہاد جمہوری و مذہبی و محب وطن سیاسی جماعتوں میں سے کسی ایک نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار نہیں کیا ،

مزید برآں انہوں کہا کہ ملک میں انارکی پھیلانے ، تمام اداروں میں بداعتمادی اور تصادم کرانے کی ایک بین الاقوامی سازش ہے اور ان سامراج نواز حکمرانوں نے اپنے آقاں کے اشاروں پر مذموم و مکروہ سازش کا آغاز کرنے کیلئے عدلیہ ، فوج و دیگر اداروں کے اختیارات سلب کرنے کیلئے نام نہاد اسمبلی کے نام پر مجوزہ آئینی ترامیم کو اسمبلی سے منظور کرانے کی پیش بندی کر رہے ہیں ۔

جسٹس(ر)وجیہہ الدین احمد نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم حقیقی عوامی جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں گوکہ موجودہ اسمبلیاں ملک و عوام کی صحیح ترجمانی سے بے بہرہ ہیں مگر پھر بھی انہیں اپنی مدت پوری کرنی چاہئے اور کسی بھی ایسے عمل سے گریز کرنا چاہئے کہ جس سے ملک کے تمام اداروں اور عوام میں تصادم و بداعتمادی پیدا ہواور ملک کی سلامتی و بقاخطرے میں پڑ جائے کیونکہ ہمارا ملک کسی بھی ایسے حالات کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔

انہوں نے وفود کو ہدایت کی وہ ملک و قوم کی یکجہتی اور وطن عزیزکی سالمیت کیلئے اپنا قومی و مللی فریضہ ادا کریں اور عام لوگ اتحاد کا منشور ملک کے گوشے گوشے میں پھیلائیں اور اس موقع پر سیکر یٹری جنرل اظہر جمیل اور ولی محمد نوشاد بھی موجود تھے ۔ وفود کی قیادت انوار حسن زیدی نے کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…