اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جسٹس گلزار اور جسٹس آصف سعید کھوسہ میں سے ایک ممکنہ طور پر موجودہ چیف جسٹس آف سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار کے بعد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے پر تعینات ہو سکتے ہیں ۔ ان میں جسٹس آصف سعید کھوسہ جو کہ پانامہ کیس میں اپنے دبنگ ریمارکس کے باعث بھی مشہور ہوئے سینئر ترین جج ہیں۔ نجی ٹی وی نائنٹی ٹو نیوز کے اینکر محمد مالک نے
انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ باوثوق ذرائع کے مطابق حکومت سپریم کورٹ کے ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60سال سے کم کر کے 57یا 58سال کرنا چاہتی ہے جس پر انتہائی سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔ اگر حکومت ایسا کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو اس سےنواز شریف کے خلاف پانامہ کیس میں فیصلہ دینے والے ان کے ناپسندیدہ ججز کی مدت ملازمت یہیں پر ختم ہو جائے گی جو کہ بہت ہی خطرناک چیز ہے۔