اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مولانا مفتی محمود کے اعزاز میں یادگاری ڈاک ٹکٹ کااجراء کر دیا ہے۔ جمعہ کو وزیر اعظم آفس میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی ۔وزیر اعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یادگاری
ڈاک ٹکٹ مولانا مفتی محمود کی گراں قدر مذہبی اور سیاسی خدمات کے اعتراف میں کیا گیا ہے۔ تقریب میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمن ، مولانا عبدالغفور حیدری، اکرم درانی، مولانا امیر زمان اور پاکستان پوسٹ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔