اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی فوج کا ایک دستہ اسلام آباد پہنچ گیا، تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی افواج کا ایک دستہ گزشتہ روز اسلام آباد پہنچ گیا ہے جو الصمصام 6 کے نام سے دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لے گا، سعودی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یہ مشترکہ مشقیں افواج کے درمیان تربیتی پروگرام کا حصہ ہیں ان کا
مقصد فوجیوں کی لڑائی کے متعلق صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ پاکستان کے ایک قومی اخبار کے مطابق ان مشترکہ مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا فروغ بھی ہے، واضح رہے کہ دونوں ممالک کی انجینئرنگ کورز کے درمیان بھی حال ہی میں مشقیں ہوئی جو گزشتہ روز ہی ختم ہوئی ہیں، ان مشقوں کے دوران دونوں ممالک کے اعلیٰ فوجی حکام موجود تھے۔