اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نواز شریف ملکی حالات خراب کرنا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں سینئر صحافی محمد مالک نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج احتساب عدالت میں جو کچھ ہوا اس سے یہ بات سمجھنے میں کوئی شک نہیں رہا کہ حکومت نے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت رینجرز کو احتساب عدالت سے ہٹایا کیونکہ یہ سب رینجرز کی
موجودگی ناممکن تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی سازش کو تقویت دینے کے لئے رینجرز کو پارلیمنٹ سے بھی دور کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے واضح کیا ہے کہ وہ سرکاری گاڑیوں اور سرکاری پولیس کو استعمال کریں گے اور انہیں ایسا کرنے سے کوئی روک نہیں سکتا اور ان تمام باتوں کا مقصد ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔