اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف میں ملک کے سینئر سیاسی رہنماؤں کا شامل ہونے کا فیصلہ، تفصیلات کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں کے سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کا خیرمقدم کیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق عمران خان سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما عبدالستارخلیل، عوامی نیشنل پارٹی کے
رہنما ارباب نجیب اللہ اور جے یوآئی (ف) نظریاتی گروپ کے مفتی زبیر نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی، ان ملاقاتوں میں ملک کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر ان تمام رہنماؤں نے اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ آج پشاور میں جلسے کے موقع پر بھی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تحریک انصاف میں شامل ہونے والے تمام رہنماؤں کو خوش آمدید کہا۔