پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) جے یو آئی قائدین نے طہماس سٹیڈیم پشاور کے تالے توڑ دیے، تفصیلات کے مطابق جے یو آئی نے طہماس سٹیڈیم میں کنونشن کے لیے انتظامیہ سے اجازت مانگی تھی، جس پر انتظامیہ نے جے یو آئی فاٹا کو یہاں کنونشن کے لیے جگہ دینے سے انکار کر دیا تھا، جے یو آئی کا کہنا تھا کہ یہاں آپ کو زیادہ سکیورٹی انتظامات نہیں کرنا پڑیں گے اور ہمارے لوگ بھی سکیورٹی انتظام سنبھال لیں گے لیکن انتظامیہ نے انکار کر دیا تھا،اس کے ساتھ
ساتھ طہماس سٹیڈیم کے داخلی دروازے پر تالے لگا دیے تھے، جس پر جے یو آئی کے قائدین نے طہماس سٹیڈیم کے تالے توڑ دیے اور قائدین و کارکنوں کی ایک بڑی تعداد سٹیڈیم میں داخل ہو گئی، انتظامیہ انہیں روکنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ اب جے یو آئی فاٹا کے قائدین و کارکنان سٹیڈیم میں پہنچ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ یہاں 14 اکتوبر کو کنونشن کا اعلان کیا گیا تھا۔ جے یو آئی قائدین کی طرف سے کنونشن ہر صورت میں سٹیڈیم میں کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔