اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے آئندہ احتساب عدالت میں پیشی سے متعلق وکلا کی ساتھ حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے بعد اسلام آباد میں میاں منیر کی رہائش گاہ پر پاکستان مسلم لیگ کا مشاورتی اجلاس ہوا،جس میں کیپٹن(ر) صفدر کے بیان سے پیداہونیوالی صورتحال سمیت مختلف امورپر غور کیاگیا اجلاس میں اسحاق ڈار، طلال چوہدری، مائزہ حمید، عابد شیر علی، دانیال عزیز سمیت طاہرہ اورنگزیب، مصدق
ملک، پرویز رشید، آصف کرمانی نے شرکت کی۔مشاورتی اجلاس کے شرکا نے پیش آنے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور آئندہ عدالت میں پیشی سے متعلق نئی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر مریم نواز نے آئندہ احتساب عدالت میں پیشی سے متعلق وکلا کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی ہے،اس موقع پر مریم نواز نے وکلا کے ساتھ پولیس کی ہاتھا پائی کو افسوسناک عمل قرار دیا۔