اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

احتساب عدالت میں پولیس افسر کو تھپڑ مارنے والاپنجاب حکومت کا افسرنکلا، نواز شریف اور مریم نواز سےکیا تعلق ہے؟دھماکہ خیز انکشاف

datetime 13  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالت میں انسپکٹر شکیل کو تھپڑ مارنے والا شخص کوئی اور نہیں بلکہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خاور اکرم بھٹی نکلا۔ نجی ٹی وی نائنٹی ٹو نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن صفدر کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر پولیس کی جانب سے وکلا اور لیگی کارکنوں

کو عدالت میں داخل ہونے سے روکنے پر شدید ہنگامہ آرائی ہوئی اور اس موقع پر پولیس نے وکلا پر لاٹھی چارج بھی کیا جس سے دو وکیل شدید زخمی ہو گئے جبکہ خواتین وکلا کے ساتھ بھی بدترین سلوک کیا گیا۔ واقعہ کے خلاف وکلا سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے زبردستی عدالت میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ اس موقع پر احتساب عدالت کے باہر تعینات انسپکٹر شکیل نے جب کالے کوٹوں میں ملبوس وکلا کو کمرہ عدالت میں داخلے سے روکا تو ایک شخص جو کالے کوٹ میں ملبوس تھا نے انسپکٹر شکیل کو تھپڑ دے مارا ۔ تھپڑ مارنے والے شخص سے متعلق نجی ٹی وی نائنٹی ٹو نیوز نے انکشاف کیا ہے کہ یہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خاور اکرام بھٹی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خاور اکرام بھٹی ن لیگ کے ورکر ہیں اور انہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں اس عہدے سے نوازا گیا ہے۔ خاور اکرام بھٹی مسلم لیگ ن لائرز فورم کے جنرل سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں جبکہ ن لیگ لائرز فورم کے ٹکٹ پر یہ لاہور ہائیکورٹ بار کے نائب صدر بھی منتخب ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ خاور اکرام بھٹی پنجاب حکومت کی معاونت کیلئے ہیں اور ان کا اس طرح اسلام آباد میں احتساب عدالت میں ہونے کا کوئی جواز نہیں ۔ لا افسران نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خاورکے اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…