منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

’’نااہل بھی کروا دو پھر بھی نہیں چھوڑوں گا تم لوگوں کو‘‘ کپتان کے دبنگ اعلان نے لیگی صفوں میں ہلچل مچا دی

datetime 13  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نجی ٹی وی نائنٹی ٹو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے دانیال عزیز کےبیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ملک کو لوٹا ہے ، انہوں نے ملک کے بچے بچے کو مقروض بنا دیا ہے۔ یہ مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، میں قانونی جنگ لڑوں گا، نا اہل بھی ہو گیا تو ان کو پھر بھی نہیں چھوڑوں گا۔ ان کا کہنا تا کہ ان کی ایک کوشش ہے کہ یہ پکڑے گئے ہیں تو دوسروں پر بھی الزام لگا کر ان کو پکڑوا دیں۔ مجھے اور

میری طرح کے لوگوں کو بلیک میل کرنے کیلئے سب کیا جا رہا ہےجبکہ یہ خود چور اور ڈاکو ہیں 2008میں ہر پاکستانی پر 35ہزار قرض تھا جو ان کے قرضے لینے کی وجہ سے بڑھ کر ایک لاکھ 20ہزار روپے فی پاکستانی ہو چکا ہے۔ ان کی کوشش ہے کہ حمام میں سب کو ننگا ثابت کرنے کیلئے یہ کسی طرح مجھے بھی جیل میں ڈلوادیں یا سپریم کورٹ سے نا اہل کروا دیں مگر میں قانونی جنگ لڑوں گا اور اگر نا اہل بھی قرار دیدیا گیا تو پھر بھی ان کو نہیں چھوڑوں گا۔ انہوں نے اس حوالے سے مزید کیا کہا۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں!

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…