جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو حکومت ’’گھر‘‘ چلی جائے گی، سینئر سیاستدان کا دھماکہ خیز انکشاف

datetime 13  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا کہ یقین سے کہتا ہوں عمران کو گرفتار کیا تو کٹھ پتلی حکومت گھر جائے گی، الیکشن کمیشن کو وارنٹ نہیں اپنی ساکھ بچانے کیلئے غیر جانبداری ثابت کرنا ہوگی .عوام اس غیر قانونی فعل کیخلاف ازخود سڑکوں پر نکلے گی، جب الیکشن کمیشن میں

وکیل پیش کر دیا، توہین عدالت پر بلا مشروط معافی مانگ لی پھر عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کس کو خوش کرنے کیلئے جاری کئے گئے؟ تحریک انصاف اس غیر قانونی فعل کی شدید مذمت کرتی ہے لیکن ان سب کے باوجود بلیک میل ہونگے اور نہ ہی شریف خاندان کو کرپشن پر سزائیں دلانے سے پیچھے ہٹیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہا آئینی و قانون لحاظ سے تحریک انصاف کی رکنیت ختم ہوتے ہی عائشہ گلا لئی کی اسمبلی رکنیت ختم ہو جانی چاہئے تھی لیکن اس میں تاخیر اور عمران خان کے وارنٹ گرفتاری میں جلدی صرف حکومتی ایما پر کی گئی، ا س سنجیدہ معاملے کو اسمبلی کے فلور پر اٹھائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں میاں محمودالرشید نے کہا کہ ملکی اداروں کو اپنی ساکھ بچانے اور عوام میں مقبولیت برقرار رکھنے کیلئے غیر جانبدارانہ پالیسی اختیار کرنا ہوگی ورنہ انتقامی سیاست اور روش ملک کو مزید تباہی کی جانب لے جائیگی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…