ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن موجودہ حکومت کی نوکری کر رہا ہے ، ملی مسلم لیگ کا ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

datetime 12  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(این این آئی)ملی مسلم لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل شعبہ نشرو اشاعت فیصل ندیم نے کہا ہے الیکشن کمیشن موجودہ حکومت کی نوکری کررہا ہے نواز شریف اپنے گرتے گراف کو بچانے کے لئے اورٹوٹتے ووٹ بینک کی وجہ سے الیکشن کمیشن کو استعمال کررہا ہے، ملی مسلم لیگ رجسٹریشن کے لئے قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے جلد ہائیکورٹ و سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی،

اسلام و ملک دشمن این جی اوز پر پابندی لگائی جائے اورانہیں ملک سے باہر نکالا جائے۔فیصل ندیم نے ایک بیان میں کہا بھارت و امریکا سی پیک کو نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندیاں کر رہے ہیں دشمن کی سازشیں ناکام بنانے کیلئے پاکستان، چین، سعودی عرب اور دیگر ملکوں کے ساتھ مل کربھرپور کردارا دا کرے، انہوں نے کہا کہ امریکا کی پاکستان کودھمکیاں اور ڈومورکا مطالبہ قابل مذمت ہے افغانستان کے مسائل کی وجہ پاکستان نہیں امریکی پالیسیاں ہیں، وطن عزیز پاکستان کو دی گئی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے، انہوں نے کہا کہ دفاع پاکستان کونسل کے پلیٹ فارم سے ملکی سیاست میں بھرپور کردار ادا کریں گے، انہوں نے کہاکہ کشمیرمیں بھارتی فوج اور ایجنسیاں دنیا کی توجہ ہندوستانی مظالم سے ہٹانے کیلئے خواتین کو بے ہوش کر کے سر کے بال کاٹنے جیسی مذموموارداتیں کر رہی ہیں، حکومت پاکستان بھارتی دہشت گردی کا معاملہ بین الاقوامی سطح پر اٹھائے اور خارجہ ڈیسک کو مضبوط بنایا جائے، پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی کا پروپیگنڈا امریکا کی طرف سے اپنی دہشت گردی کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے حکومت نام نہاد دہشت گردی کیخلاف جنگ کے اتحاد سے باہر نکلے اور مضبوط خارجہ پالیسی ترتیب دی جائے، انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قونصل خانوں کے نام پر بھارتی دہشت گردی کے اڈے بند کروانے کیلئے بھی دباؤ بڑھایاجائے،

ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ، لبرل ازم و سیکولرازم پروان چڑھانے کی سازشیں ناکام بنانے اورقانون ناموس رسالتﷺ و ختم نبوت کے تحفظ کیلئے ملک گیر سطح پر بھرپور سیاسی کردارادا کریں گے، فیصل ندیم نے کہاکہ بھارت، امریکا اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسیاں افغان سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان کیخلاف پراکسی وار میں مصروف ہیں، کلبھوشن جیسے دہشت گردوں کو فی الفور پھانسی دی جائے اور وطن عزیز پاکستان سے بیرونی ایجنسیوں کی مداخلت ختم کی جائے،

افغانستان میں بھارتی فوج اور ایجنسیوں کو اڈے فراہم کر کے ملک میں دہشت گردی اور فتنہ و فساد پھیلانے کی کوششیں کی جارہی ہیں، امریکا کی بھارت کو خطہ کا تھانیدار بنانے کی کوششوں کی ہر سطح پرمزاحمت کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ نام نہاد دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 80ہزار جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے باوجود پاکستان کیخلاف الزامات حکومت کی سفارتی ناکامی ہے، وزارت خارجہ کے ڈیسک اورسفارتی محاذ کومزید مضبوط بنایا جائے،

انہوں نے کہاکہ غیر ملکی این جی اوز پاکستان میں ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت سے متعلق قوانین ختم کروانے کیلئے کروڑوں ڈالر خرچ کر رہی ہیں، اسلام و ملک دشمن این جی اوز پر پابندی لگائی جائے اورانہیں ملک سے باہر نکالا جائے، انہوں نے کہاکہ الیکشن بل2017ء میں ختم نبوت کے حلف نامہ میں تبدیلی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائیں‘

وزیر قانون زاہد حامد کو برطرف کیا جائے اور ملوث عناصر کی نشاندہی کر کے انہیں قوم کے سامنے بے نقاب کرتے ہوئے شرعی قانون کے تحت سزائیں دی جائیں، انہوں نے کہا کہ ختم نبوت پر ایمان ہر مسلمان کے ایمان کا بنیادی جزو ہے قادیانیوں کی مسلمانوں کی صفوں میں گھسنے کی سازشیں قوم کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…