جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

نواز شریف کیلئے نیا پنڈورا بکس کھل گیا ، خورشید شاہ نے عمران خان کو نہایت اہم مشورہ دے دیا

datetime 12  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو مشورہ ہے کہ وہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوں اس سے پہلے کوئی پولیس اہلکار انہیں لا کھڑا کرے۔اپنے چیمبر میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ہم الیکشن ترمیمی بل کوایک شخص کا بل سمجھتے ہیں اور ہم نے اس کی مخالفت کی ٗپتا نہیں کیوں لوگ شور کرکے دکھاتے ہیں کہ ہم ہی سب کچھ ہیں

ٗجو پارلیمنٹ میں نہیں آتا لوگوں کو اسے ووٹ نہیں دینا چاہیے۔خورشید شاہ نے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر نے نوازشریف کیلئے نیا پنڈورا بکس کھولا ہے، ایک چیز جو طے ہوچکی ہے اس کو اب اٹھانا درست نہیں۔اپوزیشن لیڈر نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر انہیں مشورہ دیا کہ عمران خان آج ہی الیکشن کمیشن میں پیش ہوں، بہتر ہے عمران خان جائیں اور بتائیں کہ اداروں کا احترام کرتا ہوں، یہ نہ ہو کہ پولیس کا اہلکار انہیں پکڑ کر الیکشن کمیشن کے سامنے لا کھڑا کرے۔اس سے قبل پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں خورشید شاہ نے کے الیکٹرک پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک نے صارفین کا بیڑا ہی غرق کردیا ہے، مہینے کے آخر میں بل دیتے ہیں اورایک دن میں بل جمع کرانا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کا بل بھرنے میں 3 دن تاخیر ہوتو بجلی کاٹ دی جاتی ہے، کے الیکٹرک ایک دن کے تاخیر پر بھاری جرمانہ لیتا ہے، یہ بل کی وصولی میں رویہ ظالمانہ ہے۔ عمران خان کو مشورہ ہے کہ وہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوں اس سے پہلے کوئی پولیس اہلکار انہیں لا کھڑا کرے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…