اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف جب سعودی عرب میں جلاوطنی کاٹ رہے تھے تو ایک پاکستانی شریف خاندان سے مدد کیلئے ان کے پاس گیا تو اسے کیا جواب ملا۔ تفصیلات کے مطابق احمد شاہ نامی پاکستانی نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں لائیو کال کے ذریعے یہ انکشاف کیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف جب جلاوطنی کے دن سعودی عرب میں گزار رہے تھے تو انہوں نے اس دوران وہاں ایک سٹیل مل بنائی
تھی تو میرے دوست نے مجھے کہا کہ ان کے پاس نوکری کیلئے چلتے ہیں تم بھی میرے ساتھ آؤ۔ احمد شاہ نے بتایا کہ جب وہ اپنے دوست کے ساتھ سٹیل مل پہنچے تو وہاں شریف فیملی کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کھڑے تھے تو انہوں نے ہماری تذلیل کی اور کہا کہ تم پاکستانی کیوں منہ اٹھا کر آ جاتے ہو اب ہم نے ووٹ تو نہیں لینے جو آپ کو نوکریاں دیں۔ ہماری فیکٹری میں کام کرنے کیلئے بھارتی بہت ہیں اور ہم انہیں پسند کرتے ہیں۔ اس کی واضح مثال سابق وزیراعظم نواز شریف کی پوتی کی شادی میں وزیراعظم مودی کی شرکت اور پاکستان میں شریف فیملی کی فیکٹریوں میں بھارتی انجینئرز کی موجودگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔