منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

جہانگیر ترین کو کتنا ٹیکس دینا چاہیے تھا؟ لیز زمین سے 10 ارب کمانے والا الیکشن فارم میں کیا لکھے گا؟ چیف جسٹس کا استفسار 

datetime 12  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ کے ججز نے ریمارکس دئیے کہ جہانگیر ترین کو ذریعہ آمدن پر 5 فیصد ٹیکس دینا چاہیے تھا ٗ ابھی تک عدالت کو قائل نہیں کیا جاسکا کس طرح ٹھیکیدار ٹیکس سے مستثنیٰ ہے۔جمعرات کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے جہانگیر ترین کے خلاف کیس کی سماعت کی۔سماعت کے

دوران جہانگیر ترین کے وکیل سکندر بشیر مہمند نے تحریری گزارشات عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ جہانگیرترین نے کاغذات نامزدگی میں کچھ نہیں چھپایا، صرف ملکیتی زمین پر ادا شدہ ٹیکس کا پوچھا گیا تھا جس کا فارم میں جواب دیا گیا۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ جس شخص کی ذاتی زمین نہ ہو اور وہ لیز زمین سے 10 ارب کماتا ہے، ایسی صورت میں وہ شخص الیکشن فارم میں کیا لکھے گا؟وکیل سکندر بشیر مہمند نے جواب دیا کہ ایسی صورت میں وہ شخص ’’نِل‘‘ لکھے گا۔انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا موقف ہے کہ لیز زمین پر ٹھیکیدار پر ٹیکس لاگو نہیں ہوتا ٗ لیز زمین پر ٹیکس کے اطلاق کا معاملہ متعلقہ فورم پر زیرالتواء ہے جبکہ درخواست گزار چاہتا ہے کہ زیرالتواء معاملے کو نظرانداز کردیا جائے اور عدالت 184/3 کے مقدمے میں ٹیکس معاملات پرفیصلہ کردے۔جسٹس فیصل عرب نے ریمارکس دیے کہ متعلقہ فورم پر زیرالتواء مقدمات وفاقی قانون سے متعلق ہے ٗایگری کلچرل ٹیکس کا ایشو صوبائی معاملہ ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا ایگریکلچرل اتھارٹی نے آپ کونوٹس جاری کیا؟وکیل سکندر بشیر نے جواب دیا کہ کہ پنجاب ایگری کلچرل اتھارٹی نے کوئی نوٹس جاری نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین نے ایف بی آر کو زرعی آمدن سمیت مجموعی آمدن بتائی جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ زرعی زمین پر رینٹ آمدن ہوگی،

زرعی زمین سے کاشتکاری کا ریونیو بھی آمدنی ہوگی جبکہ لیز زمین سے جو ریونیو حاصل کرے گا وہ اس کی زرعی آمدن ہوگی۔چیف جسٹس نے کہا کہ ابھی ہم قانون کوسمجھنے کی کوشش کررہے ہیں ٗ ابھی عدالت اپنی حتمی رائے نہیں دے رہی۔چیف جسٹس نے کہاکہ جہانگیر ترین کے پاس چاہے زمین لیز پر تھی لیکن انھیں آمدن مل رہی تھی ٗوہ 18 ہزار ایکڑ زمین پر کاشت کاری کررہے تھے، قانون کے تحت کاشتکار کو آمدنی ٹیکس دینا ہوتا ہے، لہذا جہانگیر ترین نے زرعی آمدن پر 5 فیصد کے اعتبار سے ٹیکس دینا تھا۔جہانگیر ترین کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب ایگری کلچرل قانون میں ابہام ہے جس کی وضاحت درکار ہے،

جہانگیر ترین کے زرعی ٹیکس کے گوشوارے اب کھولے نہیں جاسکتے، زرعی زمین کے ٹیکس گوشوارے 2 سال کے اندر کھول سکتے ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جہانگیر ترین کو ہم ایمانداری سے ملا کر دیکھ رہے ہیں ٗانہوں نے اپنی مکمل زرعی آمدنی الیکشن کمیشن کونہیں بتائی۔جس پر وکیل نے دلائل دیے کہ بے ایمانی تب ثابت ہوگی جب کسی فورم کا فیصلہ آئیگا ٗ ہمارا موقف ہے کہ پہلے متعلقہ فورم کو فیصلہ کرنے دیا جائے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایمانداری کاکنڈکٹ سے پتہ چلتا ہے۔

اس موقع پر جسٹس عمرعطا نے ریمارکس دیے کہ فرض کرلیں لیز زمین پرٹیکس لگتا تھا ٗ اگرلیز زمین پر ٹیکس نہیں دیا تو قانونی اثرات کیا ہوں گے؟تاہم وکیل نے جواب دیا کہ جہانگیر ترین کو نااہل نہیں کیا جاسکتا ٗوہ باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرتے ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ مطمئن نہیں کرسکے کہ لیز زمین کی آمدن پر ٹیکس نہیں لگتا۔بعدازاں چیف جسٹس نے جہانگیر ترین کے وکیل سے استفسار کیا کہ وہ یہ بتادیں کہ دلائل مکمل کرنے کیلئے مزید کتنا وقت لیں گے؟جس پر سکندر بشیر نے جواب دیا کہ میری کوشش ہوگی جلدی دلائل مکمل کروں۔جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت منگل 17 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…