جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کا بیرونی قرضہ کتنے ارب ڈالرہوگیا؟حکومت کا تشویشناک اعتراف

datetime 11  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کا بیرونی قرضہ625ارب ڈالر ہے، حکومت قرضوں کیلئے قانون کے تحت ڈیٹ ٹو جی پی کی شرح کی پیروی کررہی ہے، قرضوں کے بارے میں جھوٹے بیانا ت سامنے آرہے ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر 20ارب ہیں ترسیلات میں 15سے 20فیصد بہتری آئی ہے،برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے، سی پیک کے منصوبوں کیلئے مشینری کی خریدوفرخت کی وجہ سے درآمدات کے اعدادو شمار میں اضافہ ظاہر ہورہا ہے،

ملک کی معاشی صورتحال مستحکم ہے، زرعی ترقیاتی بنک نے مالی سال 2016-17 میں92.4ارب کے قرضہ جات دیئے، زرعی ترقیاتی بنک کی 460 شاخوں میں سے 212شاخیں نقصان میں چل رہی ہیں، یہ تاثر درست نہیں کہ اسلام آبادمیں زنا بالجبرکے مقدمات میں اضافہ ہوا ہے، تھرپار میں زیر زمین گیس نکالنے کے منصوبے پر اب تک 3ارب 71کروڑ کے اخراجات کئے جاچکے ہیں، منصوبے پرکام کی رفتار کافی کم ہے۔بدھ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی زیر صدارت 21منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبولؐ کے بعد وقفہ سوالات کا آغاز کیا گزیا۔ وزارت داخلہ کی غیر حاضری کی وجہ سے وزارت سے متعلقہ سوالات آئندہ اجلاس تک موخر کر دیئے گئے، شاہدہ رحمانی کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا محمد افضل نے کہا کہ مالی سال 2016-17کے دوران زرعی ترقیاتی بنک نے 92.4ارب کے قرضہ جات دیئے ہیں، جن میں سے 75.7ارب صوبہ پنجاب کو دیئے گئے اور باقی دیگر صوبوں کو دیا گیا، زرعی ترقیاتی بنک کی ملک بھر میں 460برانچوں میں سے 212شاخیں نقصان میں چل رہی ہیں، جہاں سے قرضوں کی جتنی زیادہ ریکوری آتی ہے، اتنا زیادہ قرضہ دیا جاتا ہے، پنجاب میں ریکوری کا نقصان 5فیصد ہے، صوبہ تعاون کرے تو زرعی ترقی بہتر کی جا سکتی ہے۔

عبدالقہار خان وڈان کے سوال ے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی و ترقی راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ تھرپارکر سے زیر زمین گیس نکالنے کے منصوبہ پر 2013سے اب تک 3ارب 71کروڑ کے اخراجات کئے جا چکے ہیں، منصوبہ پر پیش رفت کی رفتار خاصی کم ہے، تاخیر کے بارے میں محکمہ سے بریفنگ لے کر آگاہ کیا جائے گا۔ شگفتہ جمانی کے سوال کے جواب میں وزارت داخلہ نے تحریری جواب میں آگاہ کیا کہ یہ درست نہیں کہ اسلام آباد میں زنا بالجبر کے مقدمات میں 160فیصد اضافہ ہوا ہے،

بہتر حکمت عملی کے باعث زنا بالجبر کے کیسز میں کمی آگئی ہے۔ قومی اسمبلی اور اس میں وقفہ سوالات کے دوران پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا محمد افضل ، پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی وترقی راجہ جاوید اخلاص ودیگر نے ارکان کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے مزمل قریشی کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا محمد افضل نے کہا کہ پاکستان کا بیرونی قرضہ 62.5 ارب ڈالر ہے، بیرونی قرضوں کے حوالے سے بے بنیاد بیانات دیئے جارہے ہیں،

حکومت قانون کے تحت بنی ڈی پی کی شرح 61فیصد کی مد کے اندر رہ کر قرضہ لے رہی ہے،یہ مد آئندہ نہ صرف برقرار رکھی جائے گی بلکہ مزید بہتر کی جائے گی، سی پیک کے لیے مشینری کی خریداری اور درآمدات کی وجہ سے ملک کی درآمدات میں اضافہ ظاہر ہورہا ہے، سال کے اختتام اعدادوشما ر میں بہتری آئے گی،زرمبادلہ کے ذخائر 20ارب ڈالر ہیں جو 2013میں 8ارب ڈالر تھے،ترسیلات زر میں 15 سے 20فیصد بڑے ہیں، برآمدات میں بھی بہتری آئی ہے۔

روپے کی قدرمیں کمی کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ، ایران کے ساتھ تعلقات میں بہتری آرہی ہے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپناکام کررہے ہیں،ان کے لیے اعدادو شمار میں ساز باز کرنے بیانات ناقابل قبول ہیں، بھارت کی سی پیک دشمنی عیاں ہوگئی ہے، وزیر خارجہ خواجہ آصف نے دورہ امریکہ کے دوران پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی جس کے بہتر نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، امریکہ کے ساتھ تعلقات میں بہتری آرہی ہے، ملک کی معاشی صورتحال مستحکم ہے، پاکستان میں کوئی مالی عدم واستحکام نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…