اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آمد ن سے زیادہ اثاثے بنانے کے الزام میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی جمعرات کو نیب میں پیشی کے حوالے سے تمام سیکورٹی انتظامات کر لئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پرآمد ن سے زیادہ اثاثے بنانے کے الزام پر کیس کی سماعت جمعرات کو ہوگی ۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے پیشی کے لئے رینجرز کو سیکورٹی کے کئے کوئی بھی خط نہیں لکھا ٗسیکورٹی کی ساری
ذمہ داری پولیس اور ایف سی کی ہوگی۔رپورٹس کے مطابق پولیس اور ایف سی کے 200اہلکار موجود ہوں گے۔پیشی کیلئے صرف میڈیااور وکلاء کے نمائندے عدالت میں جاسکیں گے،تاہم کسی بھی کارکن کو عدالت کے احاطے میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی ،کارکنان کو ایک مخصو ص فاصلے تک محدود کیا جائے گا۔سیکورٹی اداروں نے عدالت کے ارد گرد کے سارے راستے سیل کر دیئے ہیں،عدالت میں آنے اور جانے کے لئے ایک ہی راستہ مخصوص ہو گا۔