اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دو تصویروں کو جوڑا جا رہا ہے، تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ، کالم نگار و تجزیہ نگار جاوید چودھری نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں جب وزیر خارجہ خواجہ آصف سے
کہا کہ آپ کے ذات کے حوالے سے دو ایشو آ رہے ہیں ایک اقامہ اور دوسرا قادیانی جو ایک ڈائریکٹر ہیں جن سے آپ نے ملاقات کی ہے تو اس کے جواب میں وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ دو تصویروں کو جوڑا جا رہاہے وہ صاحب جو وہاں مجھے سے ملے مجھے ان کا نام تک نہیں پتہ تھا بس اتنا یاد ہے کہ ان کے نام کے آخر میں باجوہ تھا، اس شخص نے مجھے میرے ایک پرانے دوست کا حوالہ دیا تھا، میں اور میرا وہ دوست کیڈٹ کالج حسن ابدال میں ایک ہی کمرے میں رہتے تھے، ان کی ایک کار ایکسیڈنٹ میں وفات ہو چکی ہے۔ اس شخص نے مجھے میرے اس دوست کا بھانجا بتایا تھا، اس نے کہا کہ میں آپ کے ساتھ تصویر لینا چاہتا ہوں تو میں نے کوئی انکار نہیں کیا اور تصویر بنوا لی، مجھے کیا پتہ تھا کہ بعد میں اس تصویر کو ایشو بنا لیا جائے گا، خواجہ آصف نے دوران گفتگو کہا کہ کل شام کوہسار بیٹھا ہوا تھا تو اس دوران دو بچوں نے تصویر بنوانے کے لیے کہا تو میں ان سے پوچھا کہ کہیں آپ قادیانی تو نہیں ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ میرے مسلمان ہونے کے لیے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں، میرا ختم نبوت پر مکمل ایمان ہے۔