منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

’’اپنے گھر کو درست کرنا چاہیے‘‘ اگر ’’گھر‘‘ میں مسئلہ نہیں تھا تو۔۔۔! خواجہ آصف ڈٹ گئے، بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکی حکام نے پاکستان کے موقف کو تسلیم کیا ہے، تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے امریکہ کے دورے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام نے پاکستانی مؤقف کو تسلیم کیا، امریکی حکام نے افغان مسئلے کا سیاسی حل نکالنے کی پاکستانی تجویز سے اتفاق کیا اور اس کے علاوہ افغانستان میں بھارت کے کردار پر پاکستانی تحفظات کو بھی تسلیم کیا، وزیر خارجہ خواجہ آصف

نے کہا کہ میں اپنے گھر کو درست کرنے کے مؤقف پر اب بھی قائم ہوں، انہوں نے کہا کہ اگر اپنے گھر میں کوئی مسئلہ نہیں تھا تو ہم نے نیشنل ایکشن پلان کیوں بنایا، وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے جو درست سمجھا وہ ہی کہا، اگر کسی کی طبیعت پر میری بات گراں گزری ہو تو میں کیا کر سکتا ہوں، مجھے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ عوام سے چاہیے کسی اور ہرگز نہیں، انہوں نے کہا کہ امریکی حکام کو محفوظ پناہ گاہوں کی نشاندہی کرنے کا کہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…